نواز شریف، مریم، شہباز، زرداری، بلاول کو الیکشن میں سبقت حاصل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سیاست دانوں میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فضل الرحمان اور دیگر نے اپنے اپنے حلقوں سے سبقت حاصل کرلی جب کہ کچھ سیاست دان اپنے حریفوں کو ہرانے میں ناکام نظر آنے لگے۔

ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور بتدریج نتائج موصول ہورہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور اہم رہنما قومی اسمبلی کی جن جن نشستوں سے کھڑے ہوئے ہیں ان میں سے نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول اور دیگر کو سبقت حاصل ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آگے ہیں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 71 میں خواجہ آصف آگے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار دوسرے نمبر پر ہیں۔

نواب شاہ این اے 207 سے آصف زرداری ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے