صوبے میں ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے،انتخابی عمل کی خود نگرانی کررہا ہوں،چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا الیکشن کنٹرول روم کا دورہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ انتخابی عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔صوبے میں ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ انتخابی عمل کاسلسلہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی سربراہی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور آر او کے زیر نگرانی جاری۔ ووٹنگ کا عمل صبح 08:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس لیویز اور ایف سی کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔ انتخابات کا پرامن انعقاد کے لیے عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔تمام ڈویژنل کمشنرز سے ووٹنگ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ کمشنرز کو ووٹنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔