سکیورٹی صوتحال سے مطمئن ہوں انشاللہ ووٹنگ کا عمل خیر عافیت سے گزر جاے گا، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کوئٹہ میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے ڈیلی گرین گوادر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔عوام ووٹ کاسٹ کرنے کیلے گھروں سے ضرور نکلیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صوتحال سے مطمئن ہوں انشاللہ ووٹنگ کا عمل خیر عافیت سے گزر جاے گا انتخابات کے عمل کو پْر امن بنانے کے لیے بلوچستان پولیس اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ووٹرز اور انتخابی امیدواروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام مناسب طریقوں پر عمل کیا جا رہا ہے جلد انٹرنیٹ سروس بھی بحال کردی جائے گی۔