بلو چستان نیشنل پارٹی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بی این پی کے سینئر نائب صد ر محمد ساجد ترین کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ بی این پی کے ووٹ بینک والے علاقوں میں 30فیصد پو لنگ اسٹاف غیر حاضر رہا جبکہ انٹر نٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے بھی مشکلات کو سامنا کرنا پڑا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ میں پولنگ میٹریل سیا ہی اسٹیپ کا غذات ووٹر لسٹ مو جود نہیں تھیں 1800ووٹوں والے علا قوں میں صرف 40ووٹ کاسٹ کروائے گئے لہٰذا اس معاملے پر فوری اقدامات کئے جائیں،تاہم بی این پی کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ میں کسی مخصوص حلقے کا ذکر نہیں کیا گیا۔