بلوچستان اسمبلی کے 3حلقوں میں پولنگ سٹاف کی عدم موجودگی کی شکایات، الیکشن کمیشن نے اطلاعات کی تردید کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے تین حلقوں میں پولنگ سٹاف کی عدم موجودگی کی شکایات، الیکشن کمیشن نے اطلاعات کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 25،27اور 28میں پولنگ اسٹاف کی عدم جودگی کی اطلاعات موصول ہیں۔اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن محمد فرید آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کے حلقہ پی بی 25، 27 اور 28 میں پولنگ اسٹاف موجود ہے۔ ڈی آر او سے تصدیق ہوئی ہے کہ پولنگ عملہ موجود ہے لیکن لوگ ووٹ دینے نہیں نکل رے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے التماس ہے کہ ووٹ دینے نکلیں ووٹر بلا خوف و خطر ووٹ کاسٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے