این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کو مولانا فضل الرحمان پر برتری حاصل
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عام انتخابات میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،
این اے 44 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور کو مولانا فضل الرحمان پر برتری حاصل ہے،
غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق علی امین گنڈا پور 2481 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن نے 1580ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
آزاد امیدوارجمشید احمد خان دستی 164 ووٹ لے کرن لیگ کے امیدوار سے آگے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوارحماد نوازخان ٹیپو 89 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پرہیں۔