این اے 194 لاڑکانہ،بلاول بھٹو زرداری پہلے نمبر پر

لاڑکانہ(ڈیلی گرین گوادر)این اے 194 لاڑکانہ کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 433ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ راشد محمود سومرو 105 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 433 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کے مد مقابل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے راشد محمود سومرو 105 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی، ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے باعث ووٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، موبائل سروس کی بندش سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے کوآرڈینیشن میں مشکلات کا سامنا ہوگا، تاخیرسے عوام کا نقصان ہوسکتا ہے، میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جاسکتا، عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہیں، پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے