انتخابات کا عمل صاف وشفاف اور پرامن طور پر پایا تکمیل کو پہنچے گا،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کوئٹہ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ، انتخابی عمل کا جائزہ لیا نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں عام انتخابات کا عمل پر امن طور پر جاری ہے عوام اپنا حق رائے دہی پر سکون طور پر استعمال کررہے ہیں بلوچستان نگراں حکومت نے امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہےسیکورٹی کے لئے پاک فوج ، ایف سی، پولیس اور لیویز کے جوان بحالی امن پر معمور ہیں ذاتی طور پر انتخابی عمل میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں انتخابات کا عمل صاف شفاف اور پرامن طور پر پایا تکمیل کو پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے