کوئٹہ میں کل رات تک ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ ڈویژن میں کل رات تک ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے۔ سنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹر سائیکل کو بند کیا جا رہا ہے۔ شناختی کارڈ کے بغیر باہر پھرنے والے کو گرفتار کیا جائے گا۔ پولنگ سٹیشنز کے آس پاس کے تمام بازار، مارکیٹس وغیرہ کل رات تک بند رہیں گے۔ تمام لوگوں سے تعاون کی درخواست ہے۔کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ٹراما سینٹرز اور ایمرجنسی وارڈز پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔غیرمتعلقہ افراد کو ان سائٹس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ تمام لوگوں سے تعاون کی اپیل ہے۔