ڈپٹی کمشنر پشین کا سول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ، خانوزئی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت

پشین (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر پشین جمعداد خان مندوخیل نے بدھ کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود خانوزئی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ڈپٹی کمشنر پشین جمعداد خان مندوخیل نے فرداً فرداً ہر زخمی کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹر حضرات کی بروقت اقدامات اور بہترین نگہداشت کو لائق تحسین قرار دیا۔ انہوں نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات بشمول ائیر مٹیریس، ٹائٹ ساکس، سکشن مشین اور پلس آکسی میٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر پشین جمعداد خان مندوخیل نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے