پنجگورمیں پولنگ اسٹیشنوں پر بم حملے، کفایت اللہ بلوچ کے گھر پرحملہ، فائرنگ کی اطلاعات شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں پولنگ اسٹیشنوں پر بم حملے پیپلز پارٹی کے امیدوار کفایت اللہ بلوچ کے گھر کو بھی بم سے نشانہ بنایا گیا پروم میں بھی دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں آج 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایک طرف تیاریوں کو اخری شکل دیا گیا ہے عملہ اورضروری مٹریل بھی پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں تو دوسری طرف شہر کے مختلف علاقوں میں دستی بم پھینکنے کی بھی اطلاعات ہیں پولیس کے مطابق گوٹھ بہادر اور وشبود ہائی سکول جو پولنگ اسٹیشن ہیں ان پر ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے ہیں جسکی وجہ سے ایک پولنگ سٹیشن کے سی سی ٹی وی سسٹم کو نقصان پہنچا پے تاہم ان گرینڈ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کفایت اللہ بلوچ کے گھر واقع خدابادان میں بھی انرگاہ لانچر فائر ہوا ہے جو گھر کی چار دیواری میں گر کر پھٹ گیا ہے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا پنجگور میں ایک پولنگ کے آفیسر کی تبدیلی پر بی این پی مینگل کے رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ کمپلکس کے گیٹ پر دھرنا دے کر احتجاج کیا جس کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا بی این پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولنگ افیسر کو عین اس وقت تبدیل کیاگیا جو مٹریل اور عملہ کو لیکر اپنے اسٹیشن پر روانہ ہوا تھا پنجگور میں الیکشن 2024 کے سلسلے میں ووٹرز خوف اور ڈر کے ساتھ 8 فروری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے