پری پول دھاندلی کی کوشش کی گئی تو سخت احتجاج ہوگا،پورا بلوچستان بند کرینگے،سرداراخترجان مینگل
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے ٹویٹر ایکس کے ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہبی این پی نے پری پول دھاندلی کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا، بیلٹ پیپرز میں ہیرا پھیری اور حکام کے متعصبانہ رویے کی مذمت کی۔ بی این پی کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے فوری ایکشن لیا جائے۔ ہم خضدار اور دیگر حلقوں میں 8 فروری سے قبل پری پول دھاندلی روکنے کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، تاکہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ بصورت دیگر اگر بی این پی کو شکست دینے کے لئے پری پول دھاندلی کی کوشش کی گئی تو سخت احتجاج ہوگا، اور پورا بلوچستان بند ہوجائے گا۔