مکران میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں، سربراہ ای ایم ایس
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس )کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سعد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مکران میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران ای ایم ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سعد کا کہنا تھا کہ پہلے دن الیکشن کمیشن کو رزلٹ نہ ملے تو دوسرے دن آجائیں گے، اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن کے دن لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور آج پریزائیڈنگ افسران کو ای ایم ایس میں لاگ ان کروا رہے ہیں، آر اوز، فیلڈ آفیسرز کو یہاں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔