معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ عمل ہے،بلاول بھٹو/ صف زرداری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے پشین وقلعہ سیف اللہ میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بم دھماکے میں ملوث منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ عمل ہے وفاقی اور بلوچستان حکومت مجرموں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پشین و قلعہ سیف اللہ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پشین وقلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے کرنے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ عمل ہے،وفاقی اور بلوچستان حکومت مجرموں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔