سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا ٹراما سینٹر کوئٹہ سول ہسپتال کا دورہ ، طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا ٹراما سینٹر کوٹۂ سول ہسپتال کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان اور اسٹاف آفیسر شوکت بلوچ تھے۔اس موقع پر ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، آر ایم او ڈاکٹر آمنہ، انچارج فارماسسٹ ڈاکٹر سید حضرت آغا اور دیگر معاونین موجود تھے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جائے گی۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ایم ڈی ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کوئٹہ کے طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا۔ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی اور ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی ایمرجنسی صورتحال میں کارکردگی قابل ستائش ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا کی اور خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے