دھماکوں میں شہید ہونیوالے افراد کا قصور آخر کیا تھا؟اسفند یار ولی خان

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کا قصور آخر کیا تھا؟

ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ ریاست اور حکومت عوام کو تحفظ کا احساس دلائے، شہریوں کو قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، انتخابات کو پُرامن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے