خاران،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق،2 زخمی
خاران(ڈیلی گرین گوادر)خاران شہر میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق خاران شہر کے جنگل روڑ میں موٹرسائیکل سوار و پروبکس گاڑی میں تصادم ہوا جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان حق نواز ولد آحمد خان سکنہ کوٹان اور بارہ سالہ بچی فہیمہ بی بی موقع پر جان بحق ہوا جبکہ ایک چھوٹا بچہ سمیت ایک عورت کو چوٹ آئی زخمیوں اور جان بحق افراد کو ڈویژنل ہیڈکواٹر شیخ زید اسپتال خاران لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو فوری طبعی امداد دی جبکہ متوفی کے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد انکے آبائی گاوں کوٹان روانہ کر دی گئی جبکہ پولیس نے پروبکس مالک عبدالرحمان ولد آحمد شاہ کو گرفتار کرکے مسکان قلات پولیس تھانہ منتقل کر دی گئی۔