جمعیت علماء اسلام بلو چستان میں حکومت بنا نے کی پوزیشن میں آچکی ہے زند گی موت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے،مولانا عبد الواسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 3قلعہ سیف اللہ سے امیدوار مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جمعیت علماء اسلام نے ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے اداروں کی بات مانی لیکن پھر بھی جمعیت علماء کو ملک دشمن عناصر کی جانب سے نشانہ بنا یا گیا،امیر جماعت جانتے تھے کہ ملک میں الیکشن کا ماحول نہیں ہے کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں،خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں ہو نے والے دھماکوں میں شہید ہو نے والے کا رکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اداروں سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائشگا پر پریس کانفرنس کر تے ہوہئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں ہو نے والے دھماکوں میں بڑی تعداد میں کا رکن شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس پر جماعت غمزدہ ہے، جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں پارٹی عہدیداروں اور کا رکنوں کی ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر اپنی سر گرمیاں جا ری رکھیں، جمعیت علماء اسلام پاکستان کو جمہوری ملک بنا نے کے لئے جدو جہد ر رہی ہے جس کی پاداش میں ملک دشمن عناصر اور دشمن قوتیں جمعیت علماء اسلام کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ملک پر مسلط کر دہ بیرو نی قوتوں کی مداخلت سے حکومت کو ہٹا یا گیا جمعیت علماء اسلام نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہو نے سے بچایا جس کی وجہ سے آج ہمیں سزادی جا رہی ہے، جمعیت علماء اسلام پہلے بھی خدشات کا اظہار کر چکی ہے کہ الیکشن کا ما حول نہیں اور قائد جمعیت علماء اسلام نے کہا تھا کہ اگر ایک کا رکن بھی شہد ہوا تو اسکی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عائد ہو گی جمعیت علماء اسلام کے کار کن کب تک اپنے خون سے قر بانیاں دیتے رہیں گے ہم اپنے اداروں کے فیصلوں کی مخالفت نہیں کرنا چاہتے پاکستان کو انتشار میں ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے جس انداز میں عوامی کمپئن چلائی اس طرح کسی دوسری سیا سی جماعت نے نہیں چلائی، جمعیت علماء اسلام جمہوریت کی جانب گامزن ہے اور جمہوریت کے ذریعے ملک کو بچائیں گے، 4فروری کو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ کرنا تھا لیکن ہمیں بتایا گیا کہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ہم نے پاکستان کی بقاء کے لئے اداروں کی بات مانی، جمعیت علماء اسلام پر عزم ہے کارکنوں کو ہدایت ہے کہ وہ بہتر سے بہترین انداز میں اپنا کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ موجود حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے معلوم ہو رہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلو چستان میں حکومت بنا نے کی پوزیشن میں آچکی ہے زند گی موت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے لیکن مسئلے کا حل یہ نہیں کہ ہم بیٹھ جائیں ہمیں خوشحال بلو چستان بنا نے کے لئے جدو جہد کر نے کی ضرورت ہے، نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہدایت جا ری کر دیں ہیں کہ زخمیوں کو علا ج و معالجے کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے اس میں ملک دشمن عناصر ملوث ہے جمعیت علماء اسلام کونظریے کی بناء پر ملک دشمن عناصر نشانہ بنا رہے ہیں، انتخابات میں جس نے جمعیت علماء اسلام کے ساتھ دھاندلی کی تھی آج انہیں اپنا انتخابی نشان بھی الاٹ نہیں ہوا ہمیں یقین ہے کہ 8فروری کو دھاند لی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں اور افغانستان کے ساتھ ہے یہ بات دنیا کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔