انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل، سامان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا،صوبائی الیکشن کمشنر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی قومی اسمبلی کے 16اور صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں میں 53لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر کے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں، انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل، سامان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا، 30ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی آج صبح 8سے شام 5بجے تک بلا تعطل پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی نے بتایا کہ بلوچستان میں عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، قومی اسمبلی کے 16اور صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں میں کل3 5لاکھ71ہزار 947ووٹرز ہیں جن میں 30لاکھ 16ہزار 164مرد ارو 23لاکھ 55ہزار 783خواتین شامل ہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، انہوں نے کہا کہ 8فروری کے عام انتخابات کے لئے صوبے میں کل 5026پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 1651انتہائی حساس، 2249حساس اور 1126نارمل قرار دئیے گئے ہیں، ان پولنگ اسٹیشنز پر کل 15ہزار 6سو26پولنگ افسران تعینات ہونگے جن میں 1247خواتین اور 4032مردوں سمیت 5279پریزائیڈنگ افسران، 17266مرد اور 13986خواتین سمیت کل 31252اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران شامل ہیں جبکہ سیکورٹی پر 30ہزار 943اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر 429اور صوبائی اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر 1267امیدوار حصہ لے رہے ہیں صوبے میں مجموعی طور پر جنرل نشستوں پر کل 1696امیدوارحصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھ کی تعداد اس طرح سے بنائی گئی ہے کہ ووٹرز کو لمبی قطاروں میں نہ لگنا پڑے اور پولنگ کا عمل بھی جلد مکمل ہو۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا مرحلہ 19دسمبر سے شروع ہوا جو کم و بیش دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد آج اختتام پذ یر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے