انتخابات سے ایک روز قبل نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عام انتخابات سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔تجاویز کے مطابق تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔
قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں جبکہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ شیڈول کے مطابق بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے 5 اپریل کےدوران منعقد کیے جائیں گے۔