الیکشن کے بعد پارلیمان میں بیٹھیں گے، دھرنا دینے کا فیصلہ نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کی الیکشن نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوار ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔
انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمارے ساتھ مل جائیں گے۔سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم سے این آر او مانگ رہے تھے، اور جیسے ہی یہ حکومت میں آئے اپنے کیسز بند کروا دیے۔