ہم نے بلوچستان کے عوام کوہر جگہ دیانت دار مخلص امیدواردیے ہیں اگرعوام نے ساتھ دیا توبلوچستان کی تقدیر بدلیگی، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی جمہوری سیاسی دینی پارٹی ہے انشاء اللہ الیکشن میں عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے مسائل کے حل کی راہ ہموار کریگی بلوچستان کے عوام اختیارات وسائل پر پہلے کی طرح بدعنوان عناصر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔عوام دیانت داروں کا ساتھ دیں تاکہ وسائل کی حفاظت مسائل حل اور ترقی وخوشحالی کی راہ ہموارہوجائیں۔جماعت اسلامی نے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر بلوچستان بھر میں حق دو تحریک کیساتھ صوبائی اسمبلی کے 47قومی اسمبلی کے 15قومی اسمبلی کے سیٹس پر کھڑے ہیں جوکہ کسی اور پارٹی کے نہیں ہیں۔ہم نے بلوچستان کے عوام کوہر جگہ دیانت دار مخلص امیدواردیے ہیں اگر عوام نے ساتھ دیا توبلوچستان کی تقدیر بدلیگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ رکنی کے دوران ذمہ داران اجلاس سے خطاب،وفودسے ملاقات اور عشائیہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی الیکشن سیل انچارج مولانا محمد عارف دمڑ،امیدوار پی بی 9مری فاروق مری،عبدالرزاق مری،لعل محمدودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے دوردرازعلاقوں میں ترقی وترقیاتی کاموں کا نام ونشان تک نہیں معمولی علاج اورتعلیم کیلئے کوئٹہ کراچی جاناہوتا ہے شاہراہیں خستہ حال بدعنوانی کی وجہ سے ہر طرف غربت اندھیرنگری مسائل اورمشکلات ہی مشکلات ہیں منتخب نمائندوں اور وفاق کو فکر ہیں اور نہ ہی کوئی گلہ شکوہ کرنے والے ہیں الیکشن سے قبل معمولی رقوم،مراعات ومفادات حاصل کرکے تباہی وبربادی کا سوداکیا جاتاہے عوام غربت کی وجہ سے مجبور جبکہ بے ضمیرووٹ خریدنے والے ظالم ہیں،جماعت اسلامی اس نظام کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہیں ہم نکلیں گے توسسٹم تبدیل ہوگا عوام الناس اپنی ووٹ کی طاقت کو پہچان لیں اور معمولی قیمت پر بیچنے کے بجائے دیانت دار صالح ایماندارلوگوں کا ساتھ دیں بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے ہم پر بدعنوان نااہل ناکام لوگ مختلف ناموں سے مسلط ہیں یہی لوگ پارٹی تبدیل کرکے دوبارہ ووٹ مانگنے آجاتے ہیں اس لیے چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔کوہلو بارکھان زرعی علاقہ ہے ان پر توجہ دیجائے تو یہ نہ صرف علاقے کی تقدیر بدل دیگی بلکہ بلوچستان کیساتھ ملک بھر کے عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے جماعت اسلامی اور باشعورعوام دھاندلی زدہ الیکشن،باہر آنے والے مسلط شدہ افراد قبول نہیں کریں گے۔سیاسی جماعتوں کے دفاتر، امیدواروں وکارکنوں پر حملے قابل مذمت ہے۔ بدامنی واقعات حکومتی ناکامی ہے عوام الناس امن،ترقی، خوشحالی اور حقیقی فلاحی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے سلگتے مسائل حل،حقوق فراہم کرنے کیساتھ وسائل کی منصفانہ تقسیم بھی یقینی بنائیگی بلوچستان بھر میں امیدوار کھڑے کیے انشاء اللہ عوام بار بار آزمانے والوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیگی بار بار آزمانے والوں کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے