چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا دورہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ذاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری آئی ٹی ایاز مندوخیل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات جبکہ کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عام انتخابات کی صاف و شفاف اور پر امن انعقاد کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے اور نگران صوبائی حکومت انتخابات منعقد کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر صوبے میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج مکمل ہو جائیگی اور صوبے میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے 65521 سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی۔ پولنگ اسٹیشنز پر آرمی کی 19082, پولیس 31895, لیویز 14544 جبکہ کیو آر ایف کی 5094 اہلکار تعینات ہوں گے۔ پولنگ اسٹاف، ٹرانسپورٹیشن اور سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے