پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریگی، زرک خان مندوخیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما و صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42سے نامزدامیدوار زرک خان مندوخیل نے کہا کہ مخالفین ہماری مقبولیت اور جیت کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ہمار ی انتخابات سے دستبردار ہونے کی جھوٹی اور من گھڑت افواہیں پھیلارہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے انشاء اللہ 8فروری کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے انتخابات میں بھر پورکامیابی حاصل کریں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے انتخابی دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔زرک خان مندوخیل نے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آرہا ہے مخالفین عوام میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت او راپنی ہار کو دیکھتے ہوئے ہمارے انتخابات سے دستبردار ہونے کی افواہیں پھیلارہے ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حلقہ پی بی 42کے عوام کا بھر پوراعتماد ہے اورانشاء اللہ انتخابات میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 42کے عوام جھوٹی اور من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھریں اور مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ8فروری کو عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر مخالفین کو منہ توڑ جواب دیں گے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان سمیت ملک بھر میں کلین سوئیپ کریگی۔ایک سوال کے جواب میں زرک خان مندوخیل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حلقہ پی بی 42پر نہ تو کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے اور نہ ہی میں کسی کے حق میں دستبردار ہوا ہوں۔