منتخب ہو کرامن مساوات تعلیم اور روزگار کو فروغ دیں گے،یاسمین لہڑی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن مہم کے اخری مراحل میں نیشنل پارٹی کی خاتون امیدوار حلقہ این اے 254 سے یاسمین لہڑی نے گزشتہ دو روز ڈھاڈرمیں انتہائی مصروف دن گزارا جہاں شہر اور مضافاتی علاقوں میں ان کے لیے کئی کارنر میٹنگز اور استقبالیہ تقاریب سے انہوں نے اظہار خیال کیا شہر بھر سے متحد متحرک نوجوانوں سیاسی سماجی ورکروں اور برادریوں نے انکی بھرپور حمایت کا یقین دلایا کارنر میٹنگز سے اپنے خطاب میں یاسمین لہری میران بلوچ عبداللہ بلوچ مختیار چھلگری ملک اسد بنگلزئی منظور بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے ایک طویل عرصے سے کچھی میں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی قیادت میں مظلوم و محکوم اور متواسط طبقے کی سیاسی اور جمہوری جدوجہد کو دوام بخشا ہے اور جاگیردارانہ استحصالی اور منفی قبائلی سوچ و افکار کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ان کا کہنا تھا کہ یہاں نوجوان پڑا لکھا اور محنت کش طبقہ کسی بھی علاقے اور صوبے کے عوام سے کم نہیں اج باشعور لوگوں نے 20 20 سالوں تک سلیکٹڈ اور ٹھپہ مار حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے رد کرنے کا تہیہ کر لیا ہیانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم منتخب ہو کر کچھی میں امن مساوات تعلیم اور روزگار کے نئے دور کا اغاز کریں گے عوام کے قیمتی اثاثہ ووٹ کو امانت سمجھ کر یہاں کے سماج کو نئی سوچ فکر اور سیاسی پروگرام دے کر پورے بلوچستان میں عوام کے رائے سے عوامی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے