خضداراور گر و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 24 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے جس کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی اور مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے