جنوبی وزیرستان،رستم بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی

وانا (ڈیلی گرین گوادر)جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حافظ میڈیکل کیمپلیکس کے قریب پولیس گاڑی پر دھماکا ہوا، جس سے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے