بلیدہ، نامعلوم افراد کا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کے گھر پردستی بم سے حملہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کے گھر پردستی بم سے حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق منگل کو بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم افراد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258سے امیدوار اسلم بلیدی کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلم بلیدی ایک حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے