میر اسد اللہ بلوچ کے گھر کے قریب دھماکہ اور شدید فائرنگ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی عوامی کے سربراہ اور صوبائی اسمبلی پی بی 29 پنجگور ون کے امیدوار میر اسد اللہ بلوچ کے گھر کے قریب دھماکہ اور شدید فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے پولیس کے مطابق میر اسداللہ بلوچ کے گھر میں نامعلوم افراد نے دو گرنیڈ لانچر فائر کئے گرنیڈ لانچر میر اسداللہ بلوچ کے قریبی رشتہ دار کیگھر کے چاردیواری کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے کوئی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی گھر کے محافظوں کی جوابی فائرنگ حملہ اور فرار ہوگئے۔