ملک کو اس وقت جمہوریت سوچ والی ایک قومی لیڈرشپ کی ضرورت ہے، سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ این اے 262سے امیدوار حاجی رمضان خان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک کو اس وقت جمہوریت سوچ والی ایک قومی لیڈرشپ کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کو سمجھتی اور ملک کے مسائل کو جانتی ہو اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہو،بلاول بھٹو کا سیاسی کردار لوگوں کا جمہوری معاشی جذبات کا امنگ بن چکا ہے،اورآنے والے انتخابات میں عوام انہیں وزیراعظم بنانے کا تہیہ کر چکے ہیں،بلوچستان میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پیپلزپارٹی انتخابات میں کلین سوئیپ کریگی۔یہ بات انہوں نے پیرکو شیخ ماندہ تھرمل پاوراسٹیشن ائیر پور ٹ روڈ پرمزدور تنظیموں اورسول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جلسے سے مزدوررہنما باقی لہڑی،عبدالحئی،قاسم خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک جن مسائل اور تقسیم کا شکار ہے اس کا واحد حل بلاول بھٹو زرداری جیسی نوجوان قیادت ہی ہے، پاکستان کی عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے اور پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے 10نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد پاکستان کے عوام کے مسائل کا ایک ناگزیر حل ہے،بلاول نے بتا دیا ہے کہ اگر حکو مت ملی توتعلیم مفت ہو گی، غریب عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی، بے نظیر انکم سپورٹ میں اضافہ اور غریبوں کو بلا سود قرضے دلوائیں گے جبکہ کسانوں کو ہاری کارڈ دیں گے اور ہاری کارڈ سے کسان کی فصل کی انشورنس ہوگی، پاکستان بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کر غریب عوام کو دیں گے، کچی آبادی کو ریگولرائز کریں گے اور مالکانہ حقوق بھی دیں گے،مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ دلائیں گے جبکہ مزدور کارڈ سے مزدوروں کو پنشن بھی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے