قلات، سردی کی شدت مزید بڑھ گئی پارہ منفی 4 تک گر گیا، گیس مکمل غائب، بجلی کی آنکھ مچولی جاری
قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، پارہ منفی 4 تک گر گیا، گیس مکمل غائب، بجلی کی آنکھ مچولی جاری،عوام کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرد ترین علاقے قلات اور منگچر میں خون جما دینے والی سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے محکمہ موسمیات قلات کے انچارج کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی ڑ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس شدید سردی میں بھی گیس پریشر کی بندش بدستور جاری ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات پیش آرہی ہے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی محتسب اعلی و دیگر ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے