سول ہسپتال کوئٹہ میں لائی گئی 5 لاشیں لاپتہ افراد کی ہیں،ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کا دعویٰ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر مارنگ بلوچ نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں لائی گئی 5 لاشیں لاپتہ افراد کی ہیں،ان پانچوں افراد میں سے چار کی شناخت انکے لواحقین نے کرلی،یہ چاروں افراد گزشتہ سال جبری طور پر لاپتہ کئے گئے تھے،ان افراد کی لاشوں کو انکے لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے ان کے عزیزوں کو دہشتگرد قرار دئیے جانے کے فارم پر دستخط کروارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کیا اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواقین بھی موجود تھے ڈاکٹر مارنگ بلوچ کا مزید کہنا۔ تھا کہ حکومت اور ریاست ایسے بہیمانہ فعل سے باز رہے،لواحقین کوئی بھی فارم دستخط نہیں کرینگے،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیکہ بلوچستان میں انتشار کو غیر قانونی اقدامات سے مزید بڑھاوا نہ دیں،جو لوگ کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث ہیں انکے کیخلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی کی جائے،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر مارنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے جو 13 لاشیں لائی گئی اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے