کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے ان پر مختلف قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہا کہ یہ دن منانے کا اصل مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے. پوری دنیا جانتی ہے کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کے شکار ہیں اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے ان پر مختلف قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف پانچ فروری کو کشمیر ڈے منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے. مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکیں لہذا ضروری ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ کشمیر کے مسئلہ کی طرف مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کیا جائے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر ذمہ دار فورم پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے جائز موقف کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ انکے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کو عالمی سطح پر اجاگر بھی کر رہا ہے. پاکستان کی یہ اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں کو حاصل رہیگی جب تک ان کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے