چمن بارڈر کا مسئلہ برحق ہے مگر حکومت کے ذمہ داروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، محمود خان اچکزئی

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جج جرنیل اور ہم سب نے ملکر لوٹا ہے ملکر ملک کو بچانا صاف و شفاف جمہوریت میں مضمر ہے، پشتونوں کا وطن وسائل سے مالا مال ہے مگر ہمارے بچے اندرون و بیرون ملک مزدوری کرنے پر مجبور ہے، چمن بارڈر کا مسئلہ برحق ہے مگر حکومت کے ذمہ داروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، ان خیالات کا اظہار پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی نے آج قلعہ عبداللہ کلی کولک کاکوزئی میں مرحوم حاجی آمان اللہ کاکوزی کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے صوبائی صدر عبدالقہار ودان، امیدوار حلقہ پی بی 50 میروائس خان اچکزئی، ڈاکٹر حنیف خان اچکزئی، علاوالدین کولکوال، محمد مسے زئی، ڈاکٹر حنیف خان، ملک لالہ جان مسے زئی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، محمودخان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا وطن قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس کے باوجود بھی ہمارے بچے اندرون و بیرون محنت و مزدوری کرنے پر مجبور ہے اس کی اہم وجہ ہمارے وسائل پر آوروں کا قبضہ ہے ہمارے اس ملک کو جنرل سیاسی اور جج سمیت سب نے مل کر لوٹا ہے اب اس ملک کو بچانے کا واحد راستہ صاف و شفاف جمہوریت اور اداروں کی مداخلت کے بغیر انتخابات میں مضمر ہے ساتھ ہی ساتھ سب کو اجتماعی طور پر توبہ کرنا ہوگا کہ آئندہ اس ملک کو نقصان نہیں پہنچانا ہے انہوں نیکہا کہ اس وقت ہم بہت خطرناک صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ہمارے ہمسایوں سے ہمارے تعلقات صحیح نہیں ہے جس کے نتائج نقصان دہ ہے ملک معاشی بحران کا شکار ہے اس کا ذمہ دار کون ہے انہوں نیکہا کہ پاک افغان بارڈر چمن میں تین ماہ سے زائد کے عرصے سے لوگ روزگار کے حصول کے لئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں یہ لاکھوں لوگوں کے روزگار کا مسئلہ ہے مگر حکومت کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اس حوالے سے حکومتی روئیہ مایوس کن اور قابل گرفت عمل ہے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا چمن مستقبل کا سنگاپور ہے اور لوگ یہاں روزگار کے لئے آئینگے، انہوں نیکہا کہ ملک میں آباد تمام اقوام بشمول اقلیتوں کو ان کے جائز آئینی حقوق کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نیکہا کہ ملک کے تمام اداروں عدلیہ فوج اور جمہوری قوتوں کو ملک اور اس ملک کے عوام کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا اس طرح نہ صرف ملک چلے گا بلکہ ملک ترقی کریگا، انہوں نیکہا کہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ صاف و شفاف جمہوریت آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری میں مضمر ہے، قبل ازیں مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد نے مستعفی ہوکر پشتون خواہ میپ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے