وزیراعظم بنا تو عافیہ صدیقی کو آزادی دلاؤنگا جو یہ حکمران نہیں دِلا سکے،سراج الحق
نورکوٹ (ڈیلی گرین گوادر)امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر سودی نظام چاہتے ہو تو نواز شریف اور زرداری کو ووٹ دو، ذمہ دارپی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی ہے۔
نورکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں تعلیم دوں گا، سندھ میں ہزاروں اسکول ہیں جن پر وڈیروں کا قبضہ ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہر بچہ سوا 3 لاکھ کا مقروض ہے، حالات خراب ہیں، 10 کروڑ عوام خط غربت سے نیچے ہیں۔ اگر 30 سالوں سے حالات خراب ہیں تو ذمہ دار پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا صدر وائٹ ہاؤس میں رہتا ہے، اس سے بڑا تو ہمارا گورنر ہاؤس ہے۔ نوازشریف کہتے ہیں تین بار باری لے لی، ایک اور باری دے دو۔ آصف زرداری کہتے ہیں ایک اور باری دے دیں۔
جماعتِ اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ یہ حکمران عافیہ صدیقی کو آزادی نہیں دلا سکے، میں وزیراعظم بنا تو عافیہ صدیقی کو آزادی دلاؤں گا۔ ہم کرپٹ لوگوں سے دولت کے کر غریبوں کو دیں گے۔