نوجوانوں کو بہترین صحت کے لیے کھیلوں کی جانب راغب ہونا انتہائی ضروری ہے، جاوید انور شاہوانی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)دوسرا سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2024 اسپورٹس یوتھ افیئرز ڈیپارمنٹ بلوچستان اوتھل کے آرگنازر ممبر بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن عبدالواحدعبدالواحدسومرو اسسٹینٹ ڈاریکٹر آصف فاروقی اسسٹینٹ ڈاریکٹر کامران خورشید کے نگرانی میں مرحوم نواب جام محمد یوسف اسٹیڈیم اوتھل میں فانل فٹبال میچ مسلم کلب چمن اور اعظم اسپورٹس کراچی کے مابین کھیلا گیا شاندار مقابلے کے بعد اعظم اسپورٹس کراچی نے مسلم کلب چمن کو ایک گول سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا. مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی تھے مہمان خصوصی کو گروانڈ آمد پر پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ فردا فردا تعارف کرایا گیا اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو لیا گیا محکمہ اسپورٹس بلوچستان کی جانب ونر ٹیم کے لیے ٹافی اور 250,000 کیش اور رنر ٹیم کے لیے 150,00سکریٹری اسپورٹس بلوچستان جاوید انور شاہوانی نے تقیسم کئیے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرلسبیلہ خدا بخش بلوچ اور اوتھل کے آرگنائز ممبر بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن عبداواحد سومرو غلام محمد گلفام دودا ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس قلات ڈوین مرحوم واجہ یوسف بلوچ کے صاحبزادہ بیبرگ بلوچ معروف فٹبالر جمعہ خان زہری سٹی پریس کلب اوتھل کے صدر اور کے ٹی این کے رپورٹر عبدالغنی سومرو اور شیلڈ تقیسم کئیں سیکریٹری اسپورٹس بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں فائنل کے لیے کوائیفائی کیا انہوں نے کہا ہے کہ کھیل انسانی صحت کے لیے مفید ہے نوجوانوں کو بہترین صحت کے لیے کھیلوں کی جانب راغب ہونا انتہائی ضروری ہے کھیلوں کے میدان جہاں آباد ہوتے ہیں وہ کی ہسپتال ویران ہوتی ہیں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے بہترین اقدامات آٹھائے جائے تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی جانب راغب ہو اس موقع پر مہمانان کی گیلری میں اور اسینڈم میں کثیر تعداد میں شائقین فٹبال موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے