عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے اتحاد و اتفاق کیلئے کردار ادا کیا ہے، زمرک خان اچکزئی

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیدوار حلقہ پی بی 50 انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارٹی نے اضلاع اور ڈویژن بناکر اہم کام کیا سینکڑوں بیروزگاروں کو روزگار دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں کلی نیکہ پیرعلیزئی، شامیر، خڑگئی اور دیگر علاقوں میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ڈویژن اور اضلاع بناکر اہم کام کیا حالانکہ دیگر پارٹیوں نے درجن بھر وزارتوں اور گورنر ہونے کے باوجود بھی کوئی کام نہیں کیا یہ کریڈٹ صرف عوامی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہے اور خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا فخرافغان باچاخان کے فلسفہ امن پر عمل پیرا رہینگے انہوں نیکہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے اتحاد و اتفاق کیلئے کردار ادا کیا ہے پشتون اے این پی پر اعتماد اس لئے کرتی ہے کہ انہوں نے انہیں پہچان دیا ہے ان کے لئے قربانیاں دی ہے مگر اپنے کاز سے پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 8 فروری کو بھرپور طریقے سے ووٹ کا استعمال کریں اور پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے