دہشتگردی کا خطرہ،بلوچستان میں انتخابی اجتماعات اور جلسوں پر پابندی عائد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی خدشات پر عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سکیورٹی ایڈوائزری کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو جاری کی گئی ہے جس میں امیدواروں کو خاص طور پر 4 سے 6 فروری تک غیر ضروری آمد و رفت اور عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متنبہ کیا ہے کہ نامعلوم دہشتگرد عوامی اجتماع کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امیدواروں سے درخواست ہے غیر ضروری عوامی اجتماعات کا انعقاد نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے