خاران، سردار چنگیز ساسولی کے الیکشن کیمپ کے قریب دھماکہ

خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران بازار میں قومی اسمبلی کے امیدوار سردار چنگیز ساسولی کے الیکشن کیمپ کے قریب یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سردار چنگیز ساسولی کے الیکشن دفتر پر دستی بم پھینکا جبکہ دوسرا دھماکہ کھڑی موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ تاہم دھماکوں سے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے