جمعیت علمائے اسلام کے سابق ٹکٹ ہولڈرکا سینکڑوں ساتھیوں سمیت انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ حاجی حبیب اللہ کاکوزئی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے اس کا اعلان انہوں نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے کونسلر حاجی خان محمد پہلوان، قبائلی رہنما حاجی زرداد خان کاکوزئی، سابق کونسلر حاجی عبدالرزاق، حاجی ملا کاکوزئی، دستگیر کاکوزئی اور غلام دستگیر کاکوزئی سمیت درجنوں افراد موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں کھڑے امیدوار آزمائے ہوئے چہرے ہیں جو قلعہ عبداللہ کے مسائل کے ذمہ دار ہے ان سے تبدیلی کی کوئی امید نہیں ہے انہوں نیکہا کہ انہی کی وجہ سے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں تعلیمی اداروں کی تباہی صحت کے سہولیات کا فقدان اور سفارشی بنیادوں پر نااہلوں کی بھرتیاں ہے ضلع بھر میں ہر بدبختی کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے ہر محکمے میں ایسے لوگوں کو لایا جاتا ہے جو انہیں ماہانہ بھتہ/ حصہ دیتے ہیں امن و امان کے مسائل انہی آزمائے ہوئے لوگوں کے پیدا کردہ ہے ایسے میں ان پر اعتماد علاقے کی بدقسمتی ہوگی جس کی وجہ سے کاکوزئی قوم کی 20 رکنی کمیٹی نے 3 روز کی سوچ و بچار کے بعد الیکشن کے اس عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اس لئے ان کے سینکڑوں حامی الیکشن سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے اور علاقے کے تمام بہی خواہوں سے بھی علاقے کے وسیع تر مفاد ان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے