تحصیل کلگ میں انٹر کالج اسپتال کی اپ گریڈ ایشن میری ترجیحات میں شامل ہے، میر اسد اللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا سب تحصیل کلگ میں انٹر کالج اسپتال کی اپ گریڈ ایشن بھی میری ترجیحات میں شامل ہے میری یہ اولین کوشش ہے کہ دیہی علاقے بھی ترقی کریں اور وہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں انکے گھروں کی دہلیز بھی ملیں اس موقعے پر سب تحصیل کلگ کے سیاسی وسماجی شخصیات نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر حاجی محمد اقبال سنجرانی، حاجی عبدالواحد سنجرانی، حاجی عبدالمالک سنجرانی کی قیادت میں بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی جن میں نصیر احمد سنجرانی، صوفی عبداللطیف سنجرانی، شبیر احمد سنجرانی، حاجی عبدالحمید سنجرانی، عابد حسین سنجرانی، زاہد حسین سنجرانی، سہیل احمد سنجرانی، ممتاز احمد سنجرانی، عامر سنجرانی، اسامہ سنجرانی، سعود سنجرانی، واجہ رحیم بخش سنجرانی، شہزاد سنجرانی، شاہ سوار سنجرانی، مبارک سنجرانی، ڈاکٹر عبدالغفار سنجرانی فیصل سنجرانی، ظہیر احمد سنجرانی، ذاکر سنجرانی، عبدالصمد ولد رحیم بخش، محمد عظیم، محمد حیات، فرید محمد علی، امداد محمد علی، ثنا اللہ محمد علی، تنویر فرید، فرید،محمد جان ولد حسن بمعہ فرزنِد اسحاق لعل بخش، محمد عظیم سنجرانی یاسر نور اور دیگر شامل ہیں میراسداللہ بلوچ نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی لفاظیت کی سیاست نہیں کرتا اور نہ عوام کو سبز باغ دکھا کر بعد میں وعدہ خلافی کرینگے پنجگور میں جو کام بی این پی عوامی کے ٹائم پریڈ میں ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اب میں چاہتا ہوں کہ ترقی کا یہ دائرہ دیہی علاقوں تک پھیلاؤں کلگ میں انٹر کالج اور آر ایچ سی اسپتال کی منظوری میرے انتخابی منشور میں شامل ہے دیہی علاقوں میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے علاقے کے زمینداروں کو سولرسسٹم سے جوڑ کر ان کو ریلف دوں گا انہوں نے کہا کہ چیدگی پنجگور روڑ سب تحصیل کلگ کا ایک بڑا پروجیکٹ ہے جو میری کوششوں سے منظور ہوا تھا اب اس پر کام بھی شروع ہونے والا ہے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ 8 فروری کے انتخابات میں اونٹ کے نشان پر ٹپہ لگائیں اور ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں بی این پی عوامی کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے