7 گھنٹے تک ہونے والی بارش سے دریائے سامی میں طغیانی، سیلابی پانی میں پھنسے والے 9افراد ریسکیو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جا ری آواران سے زیارت تک مو سلا دھار بارش اور برفباری مکران میں 7گھنٹے تک ہونے والی بارش سے دریائے سامی میں طغیانی آگئی، سیلابی پانی میں پھنسے والے 9افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے مغربی ہواوں کے سسٹم کے تحت گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تربت میں 68ملی میٹر اور پنجگورمیں 26 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی،خضدار میں 22،قلات میں 11،لسبیلہ میں 9،کوئٹہ اور سبی میں 8،بارکھان میں 1ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی جبکہ 24گھنٹوں کے دوران آواران، ہرنائی،جعفرآباد،بولان،شیرانی،کوہلو، گوادر اور دالبندین میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔موسلادھار بارش کے بعدکیچ کور ندی اور سامی ندی میں سیلابی صورتحال رہی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کیچ کے نواحی علاقے سامی ندی میں 2گاڑیاں پھنس گئیں جن میں سوار 9افراد کو نکالنے کے لئے ایف سی اور پی ڈی ایم اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا گیا اور دریائے سامی میں پھنسے نو شہریوں کو پانی نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا،تربت کے نواحی علاقے گھنہ اورناصرآبادمیں بارش اوربرساتی پانی آنے سے کچے مکانات اوردیواروں کونقصان پہنچا ہے،بارش اور سیلابی پانی سے بلیدہ روڈ تجابان روڈ اور تربت کولواہ کو جزوی نقصان پہنچا ہے، دوسری جانب ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے ٹک میں آسمانی بجلی گر نے سے عبدالوہاب نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے