ڈپٹی کمشنر خضدار کا جانبدرانہ رویہ قابل مذمت، انتخابات سے قبل تبادلہ کیا جائے،بی این پی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار آر او کی الیکشن سے قبل ہی جانبدارانہ رویہ، مخالف امیدواروں کی جانب ان کا جھکاؤ قابل مذمت ہے انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے بی این پی کے صدر سردار اختر جان مینگل خضدار سے قومی اسمبلی اور وڈھ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد جن شکوک و شبہات اور تحفظات کا اظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہو رہے ہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر دے چکے ہیں کہ موصوف کے رویہ اور ان کے مکمل جھکاؤ مخالف امیدوار ان کی طرف ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات و خدشات کو ملحوظ خاطر رکھے اس سے قبل سے وڈھ کی کشیدہ صورتحال کے دوران بھی ان کے رویہ جانبدارانہ تھا بی این پی چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتی ہے کہ شیڈول کے ابتدائی میں تحریری طور پر آگاہ کیا تھا اس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور 8فروری سے قبل ڈپٹی کمشنر خضدار کے تبادلے کو یقینی بنائیں تاکہ صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی ہو سکے۔