مولانا محمد حیات نیچاری کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت نے قلات کے سیاسی ماحول میں ہلچل مچادی،نواب نوروز خان زہری

قلات(ڈیلی گرین گو ادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنما نواب نوروز خان زہری نے دل کی گہرائیوں سے مولانا محمد حیات نیچاری، مولوی منیر احمد نیچاری، حافظ جلیل احمد نیچاری کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ مولانا محمد حیات نیچاری کی شمولیت نے قلات کے سیاسی ماحول میں ہلچل مچادی خصوصاً محمدتاوہ میں صرف جمعیت کا ہی راج ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو کتاب پر مہر لگا کر اسلام دوستی کا ثبوت دیں اور کہا کہ انشاء اللہ جیت جمعیت علماء اسلام کی ہوگی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے