مسلم لیگ ن کی رہنما عائشہ رجب بلوچ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
لاہور(ڈیلی گرین گو ادر) مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
عائشہ رجب بلوچ نے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، عائشہ رجب بلوچ نےجہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پرجہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہننا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا، عائشہ رجب نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔