عوامی نیشنل پارٹی نے قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے لئے ہروقت کردار ادا کیا ہے، زمرک خان اچکزئی

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیدوار حلقہ پی بی 50 انجینئر زمرک خان اچکزئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 کے امیدوار حاجی محیب اللہ کاکڑ، جمال شاہ اور دیگر مقررین نے اپنے حلقہ انتخاب کے انتخابی دورے کے دوران کلی احمدخیلان گلستان اور نورک کلی خورماگئی میں شمولیتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ممبران نے دن رات قوم کی خدمت کی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی انہوں نیکہا کہ یہ خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اسی بے پناہ عوامی خدمت کی بدولت حلقے کے عوام نے ماضی میں تین مرتبہ پارٹی پر اعتماد کا اظہار کامیاب بنایا اس بار بھی قلعہ عبداللہ کے عوام کردار کو مدنظر رکھ کر عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار کریگی کامیابی حاصل کرنے پر قلعہ عبداللہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا انہوں نیکہا کہ اس کے علاوہ پارٹی قلعہ عبداللہ میں قبائلی جھگڑوں کے خاتمے اور امن و امان کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے