دہشت گردی کے واقعات میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہونے کی بجائے 93 فیصد اضافہ ہوا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے دسمبر 2023 کی نسبت جنوری 2024 میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 102 فیصد اضافہ ہوا ہے افسوس ناک بات یہ ہے کہ امسال جنوری کے مہینے میں دہشتگردی کے 93 واقعات ہوئے ان واقعات میں 90 افراد جاں بحق اور 135 شدید زخمی ہوگئے اسکے علاوہ 15 افراد کو اغوا بھی کیا گیا بدقسمتی سے دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ بلوچستان میں ہوئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی ملک دشمن سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا. ان واقعات کے پیچھے ہمارا ازلی دشمن بھارت پایا گیا ہیجنوری 2024 میں ہونے والی ہلاکتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 19 فیصد زیادہ زخمی ہوئے ان واقعات میں 37 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے جبکہ 12 دہشت گرد مارے گئے زخمیوں میں سیکیورٹی فورسز کے 54 اہلکار شامل ہیں صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 33 حملے کئے گئے جن میں 31 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد نسبتاً دہشتگردی کی زد میں کم رہے جہاں ایک ایک واقعہ ہواعام انتخابات محض چند روز کی دوری پر ہیں ایسے میں سیاستدانوں اور انکے ووٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیاصرف جنوری کے مہینے کے دوران 21 اس طرح کے واقعات رونما ہوئے ان حملوں میں 10 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ان ہلاک شدگان میں 2 امیدوار بھی شامل ہیں افواج پاکستان نے متعدد حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا افواج پاکستان کے موثر ردعمل کی وجہ سے 32 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے خراب ہوتی جا رہی ہے جسے بہرصورت فوری طور پر قابو کرنا ہوگا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بجا طور پر بھارت ہے جس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنا ہے بھارت چاہتا ہے کہ خطے میں پاکستان ایک کمزور اور ناکام ملک کے طور پر جانا جائے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے کوئی تیار نہ ہو اور ملک میں خوف کی فضا قائم رہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لیے پاکستانی قوم کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا تاکہ وہ ملک دشمنوں کو کچلنے میں کامیاب ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے