بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفاتر پر حملہ بزدلانہ عمل ہے،نواب ثنا ء اللہ خان زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء امیدوار برائے پی بی 18 زہری کرخ مولہ زیدی باغبانہ اور این اے 261 قلات مستونگ شہید سکندر آباد سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے مختلف شہروں سریاب قلات منگچر مکران ڈویژن کے انتخابی دفاتر پر حملے اور پارٹی امیدواروں اغا شکیل احمد خضداری میر ظہور بلیدی حاجی علی مدد جتک پر بزدلان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر دہشت گردی انتہا پسندی پر اتر ائے ہیں ہم اسے عناصر کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم جھکنے والے نہیں ہیں ہم شہداء کے وارث ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور میری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے الیکشن کمیشن اف پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی امیدواروں اور دفاتر کی حفاظت حکومتی ذمہ داریوں میں شامل ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفاتر اور پارٹی امیدواروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں تاکہ پارٹی امیدواران آزادانہ ماحول میں اپنا الیکشن مہم چلائین پاکستان پیپلز پارٹی تشدد نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہمارا منشور امن اور رواداری ہے بلوچستان کے عوام نیانتشار پھیلانے والوں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے ائندہ بھی کریں گے۔