بلوچستان میں طوفانی بارشیں،ندیوں میں طغیانی،پانی آبادیوں میں داخل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)بلوچستان میں طوفانی بارشیں،ندیوں میں طغیانی،پانی آبادیوں میں داخل تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارشوں سے تربت کی دوکرم ندی اور سوراب ندی میں طغیانی آگئی جس کے سبب ندی کنارے واقعے گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی اشیاء و گھریلو سامان پانی میں ڈوب گئے۔

بلوچستان کے علاقے کیچ میں رات گئے ہونے والی طوفانی بارشوں سے قریبی پہاڑیوں سے آنے والا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، تربت سٹی، ناصر آباد اور دیگر مقامات میں چار دیواریاں اور کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیںطوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، کیچ کے مختلف علاقوں میں رات گئے طوفانی بارش ہوئی اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے