بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اسکا اپنا بویا ہوا ہے،مولاناحافظ حمداللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اسکا اپنا بویا ہوا ہے نفرت انتشار اور بداخلاقی کاعنصر میدان سیاست میں اسی ٹولہ کی وجہ عام ہوا انتقامی سیاست کا بیج بونے والا آج اپنا بویا ہوا فصل کاٹ رہاہے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور ملک و قوم کی عزت و وقار سے کھیلنے والا رعایت کا مستحق نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ کشف العلوم کوئٹہ میں منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں سمیت مقامی علماکرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں لاڈلے کے لاڈلے پن کا خیال رکھا گیا جرم جتنا بڑا تھا سزا اس سے کہیں گناہ کم سنایا قانون کا معیار اور پیمانہ سب کیلئے ایک ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔